وسطی غزہ میں لڑائی، 2 اسرائیلی میجر ہلاک

وسطی غزہ میں لڑائی، 2 اسرائیلی میجر ہلاک


اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری ہیں، وسطی غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیل کو مزید 2 فوجی افسران کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے میجر یوٹم یتزاک پیلڈ اور میجر موردچائی یوسف بن شوم ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے غزہ کی پٹی کے نذیرات کیمپ میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ روز 30 سے زائد فلسطینی شہید

دوسری جانب گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جنوبی لبنان میں بھی فضائی حملہ کیا جس میں اس نے حزب اللّٰہ کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا۔

حزب اللّٰہ کے اسرائیل میں درجنوں راکٹ فائر

حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل میں درجنوں راکٹ فائر کیے، جس سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی، اس دوران اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ملیں۔

مذاکرات میں امریکا نے نئی تجاویز پیش

ادھر غزہ جنگ بندی پر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئے مذاکرات میں امریکا نے نئی تجاویز پیش کر دیں۔

ہمیں امریکا کے حکم نامے کا سامنا ہے: حماس

حماس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمیں مذاکرات یا معاہدے کا نہیں، امریکا کے حکم نامے کا سامنا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کا یہ کہنا کہ معاہدے کے قریب ہیں، ایک وہم ہے۔

واضح رہے کہ مذاکرات اگلے ہفتے قاہرہ میں دوبارہ ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں