فرانس: ایئر شو کے دوران طیارہ سمندر میں گر گیا، پائلٹ ہلاک

فرانس: ایئر شو کے دوران طیارہ سمندر میں گر گیا، پائلٹ ہلاک


فرانس میں ایئر شو کے دوران طیارہ سمندر میں گر گیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے جنوبی علاقے لاوندو میں ایئر شو کے دوران ایک فوگا میجسٹر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کی لاش نکال لی گئی ہے۔

فرانسیسی حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجوہات جانچنے کےلیے تحقیقات جاری ہیں۔

تباہ ہونے والا طیارہ 1964 سے 1980 تک فرانسیسی فضائیہ کے استعمال میں رہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں