منکی پاکس کا واحد کیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوا، ڈاکٹر مختار ملک

منکی پاکس کا واحد کیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوا، ڈاکٹر مختار ملک


وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار ملک نے کہا ہے کہ منکی پاکس کا واحد کیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوا، اگر کسی میں علامات ظاہر ہوں تو اسے قرنطینہ کر لیناچاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ایم پاکس پر اہم اجلاس ہوا، ایم پاکس کی جنوبی افریقہ کے انسانوں میں تشخیص 1970 میں ہوئی۔

ڈاکٹر ملک مختار نے کہا کہ کسی بھی شخص کو منکی پاکس سے متاثر ہونے پر سب سے الگ ہو جانا چاہیے، وزیراعظم کو ایئرپورٹس اور بارڈر پر انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، اسی طرح ٹیسٹنگ لیبارٹریز، کٹ اور ادویات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تاحال 99 ہزار افراد میں ایم پاکس مثبت آچکا ہے، آئیسولیشن ہی منکی پاکس کا سب سے بہترین ٹریٹمنٹ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں