مہوش حیات مشہور نیٹ فلکس سیریز ’ایملی ان پیرس‘ میں نظر آئیں گی؟

مہوش حیات مشہور نیٹ فلکس سیریز ’ایملی ان پیرس‘ میں نظر آئیں گی؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے فرانسیسی اداکار لوکاس براوو کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

یہ تصاویر  نیٹ فلکس سیریز’ایملی ان پیرس‘ کے سیٹ پر کچن میں لی گئی ہیں جن میں مہوش حیات کو سیریز کے مرکزی کردار، اداکار لوکاس براوو اور پروڈیوسر سٹیفن براؤن کے ساتھ خوشگوار انداز میں کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نئے سیزن کے سیٹ پر دلکش لوکاس براوو اور میرے پارٹنر ان کرائم، پروڈیوسر سٹیفن براؤن سے ملنا بہت اچھا لگا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں ’ایملی ان پیرس‘ کے نئے سیزن کے پریمیئر کے لیے انتہائی پرجوش ہوں۔

مہوش حیات نے یہ بھی لکھا کہ کیا پتہ، شاید اگلے سیزن میں گیبریل کی زندگی  میں پاکستانی مصالحے کو بھی شامل کیا جا سکتا ہو۔

نیٹ فلکس سیریز ’ایملی ان پیرس‘ کے سیزن 4 کو کل یعنی 15 اگست سے نشر کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں