لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز نے معمول کے مطابق منفرد انداز میں قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔
نعمان اعجاز ٹی وی اسکرین پر وراسٹائل کرداروں اور سوشل میڈیا پر نت نئے، دلچسپ اور منفرد کیپشنز کے استعمال کے سب خوب شہرت رکھتے ہیں۔
اداکار نعمان اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ٹیمپلیٹ شیئر کرتے قوم کو 78ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی ہے ساتھ میں حسبِ عادت دلچسپ کیپشن لکھا ہے ۔
نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ ’ابھی تو ہمیں آزادی ملی نہیں تو ہم یہ دن اتنے جوش سے مناتے ہیں، جس دن حقیت میں ہمیں آزادی مل گئی تو پتہ نہیں ہم کیا کریں گے۔‘
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’نام نہاد یوم آزادی مبارک ہو، اللّٰہ پاکستان پر رحم کرے۔‘
نعمان اعجاز کی اس پوسٹ پر کچھ انٹرنیٹ صارفین سوالات اٹھا رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ اداکار نے اُن کے دل کی بات بول دی ہے۔