ڈیجیٹل کرئیٹرز، افرا اور شاہ رخ کا طلاق کا اعلان

ڈیجیٹل کرئیٹرز، افرا اور شاہ رخ کا طلاق کا اعلان


پاکستان انٹرنیٹ کی دنیا کے خوبصورت، نوجوان جوڑے افرا اور شاہ رُخ نے راہیں جدا کر لی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے افرا اپنے شوہر، شاہ رخ کے بغیر کانٹینٹ شیئر کر رہی تھیں۔

افرا کی جانب سے شاہ رخ  کے بغیر کانٹینٹ شیئر کرنے اور اپنے اکاؤنٹ سے اپنے ہمسفر کی سب تصویریں حذف کرنے پر  سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

افرا نے اب باقاعدہ طور پر انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے اور شوہر کے درمیان علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

افرا کا انسٹاگرام اسٹوری میں کہنا ہے کہ ’میں نے اور شاہ رخ نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ بہت مشکل تھا،  مجھے اس فیصلے کے منفی اثرات سے نکلنے میں کافی وقت لگا ہے، میں یہاں اس فیصلے کی تفصیلات شیئر نہیں کرنا چاہوں گی۔‘

افرا نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا ہے کہ ’ہم نے بہت اچھا وقت ساتھ گزارا اور میں اُس وقت کے لیے بہت خوش ہوں، اب ہم نے اکیلے رہنے میں اپنی خوشی ڈھونڈ لی ہے۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ڈیجیٹل کانٹینٹ کرئیٹر افرا نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ براہِ مہربانی دل دُکھانے والے کسی بھی قسم کے سوالات سے اجتناب کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں