تھائی لینڈ: پیتونگاترن شیناوترا سب سے کم عمر وزیراعظم منتخب

تھائی لینڈ: پیتونگاترن شیناوترا سب سے کم عمر وزیراعظم منتخب


تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناوترا کی صاحبزادی اور پھیو تھائی پارٹی کی رہنما پیتونگاترن شیناوترا وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیتونگٹارن شیناوترا کو سریتھا تھاوسین کی برطرفی کے بعد تھائی لینڈ کی وزیراعظم منتخب کیا گیا، اس طرح وہ منتخب ہونے والی تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر وزیر اعظم بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کی عدالت نے چند روز قبل غلط تقرری پر سابق وزیر اعظم سریتھا تھاوسین کو عہدے سے برطرف کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق 37 سالہ پیتونگٹارن شیناوترا اُنگ اِنگ کے نام سے مشہور ہیں.

وہ بزنس ٹائیکون تھاکسن شیناوترا کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جبکہ وہ اس منصب پر فائز ہونے والی اس خاندان کی تیسری شخصیت ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں