میں جانتی ہوں کہ زندگی مشکل ہے، مگر پھر بھی جشنِ آزادی مبارک: علیز سلطان

میں جانتی ہوں کہ زندگی مشکل ہے، مگر پھر بھی جشنِ آزادی مبارک: علیز سلطان


پاکستانی معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان نے بچوں کی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ فیروز خان اور انفلوئنسر علیزا سلطان کے بچوں نے پاکستان کا 78واں یومِ آزادی اپنی والدہ کے ساتھ منایا ہے۔

علیزا سلطان نے بچوں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’میں جانتی ہوں کہ زندہ رہنا مشکل ہے لیکن پھر بھی یوم آزادی مبارک ہو، مزید پودے لگائیں۔‘

علیزا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے بچے سلطان اور فاطمہ بھی جشنِ آزادی کے موقع پر پودے لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان نے علیزا سلطان سے طلاق کے بعد دوسری شادی کر لی ہے، اداکار کی دوسری اہلیہ، زینب ذہنی امراض کی ڈاکٹر ہیں۔

دوسری جانب علیزا سلطان نے  حال ہی میں بطور انفلوئنسر اپنے کریئر کا آغاز کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں