جرمنی: پانی میں زہر ملانے کی اطلاعات پر فوجی اڈہ بند کردیا گیا

جرمنی: پانی میں زہر ملانے کی اطلاعات پر فوجی اڈہ بند کردیا گیا


جرمنی میں فوجیوں کے اڈے کے پانی میں زہر ملانے کی اطلاعات پر فوجی اڈے کو بند کردیا گیا۔

جرمن میڈیا کے مطابق فوجی اڈے کو مشکوک سرگرمی کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ جرمنی میں نیٹو کے ایئر بیس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کولون شہر میں جرمن فوجی اڈے کے پانی میں زہر ملانے کی اطلاعات ہیں، کولون فوجی اڈے کے بیرونی حفاظتی جنگلے کو بھی ٹوٹا ہوا پایا گیا ہے۔

جرمن حکام نے فوجی اڈوں میں موجود ملازمین کو نلکے کا پانی استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، دونوں فوجی اڈوں کے اطراف کے علاقے کو بند کرکے جرمن پولیس، فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

جرمن قصبے گیلن کرچن میں نیٹو ایئر بیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیٹو بیس کے پانی کو چیک کر لیا گیا ہے اس میں کوئی آلودگی نہیں پائی گئی، کولون فوجی بیس میں 4 ہزار 300 فوجی اور 1200 شہری موجود ہوتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں