اسرائیل کیخلاف طلبہ کا احتجاج روکنے والی صدر کولمبیا یونیورسٹی مستعفی

اسرائیل کیخلاف طلبہ کا احتجاج روکنے والی صدر کولمبیا یونیورسٹی مستعفی


کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوشے شفیق نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے خلاف طلبہ کا احتجاج روکنے والی صدر کولمبیا یونیورسٹی مینوشے شفیق مستعفی ہو گئیں۔

اپریل میں مینوشے نے نیویارک پولیس کو کیمپس میں داخلے کی اجازت دی تھی۔

یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف مظاہرے پر تقریباً 100 طلبہ گرفتار ہوئے تھے۔

یہ 5 دہائیوں بعد کولمبیا یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریاں تھیں، اس اقدام سے امریکا اور کینیڈا کے درجنوں کالجز میں احتجاج شروع ہوا تھا۔

مینوشے شفیق کے مستفعی ہونے کے بعد کولمبیا یونیورسٹی ارونگ میڈیکل سینٹرکی سی ای او کترینہ آرمسٹرانگ نئی عبوری صدر ہوں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں