پاک روس تعمیری تعلقات مزید فروغ پائیں گے: روسی صدر پیوٹن

پاک روس تعمیری تعلقات مزید فروغ پائیں گے: روسی صدر پیوٹن


روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے یومِ آزادی پر مبارک باد دی ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہیں، دو طرفہ تعاون، انسدادِ دہشت گردی اور افغان تنازع کے حل کی کوششوں کے اچھےنتائج آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کے مفاد اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے ہمارے تعمیری تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ میں آپ کی اچھی صحت اور کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، تمام پاکستانیوں کے لیے امن اور خوش حالی کی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں