امریکا کی سعودی عرب پر خطرناک ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی ختم

امریکا کی سعودی عرب پر خطرناک ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی ختم


امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے سعودی عرب پر خطرناک ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی ختم کر دی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے سعودی عرب کو خطرناک ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کر دی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی اٹھانے کے بعد بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کو 75 کروڑ ڈالرز کے بم کی ترسیل کرے گی۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی انتظامیہ سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے بھی فروخت کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے 3 سال تک سعودی عرب پر یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنا پر اسلحہ فراہمی روک دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں