اگست کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں ساڑھے 4 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا

اگست کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں ساڑھے 4 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ 

 او گرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.61 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 0.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگست کیلئے 4.55فیصد اضافے سے سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ، سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی قیمت میں3.20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 13.57 ڈالر فی ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

جولائی میں سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.39ڈالر اور سوئی سدرن کیلئے 13.15ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ ماہرین کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی ہونے کا باعث بنے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں