آسٹریلیا میں ہوٹل کی چھت پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

آسٹریلیا میں ہوٹل کی چھت پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ


آسٹریلیا میں ہوٹل کی چھت پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کے گرنے سے ہوٹل کی چھت پر زوردار دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی، حادثے میں پائلٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے فوری بعد سیکڑوں سیاحوں کو ہوٹل سے باہر نکالا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں صرف پائلٹ ہی سوار تھا جو کہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ جس جگہ حادثہ پیش آیا وہاں قریبی کمرے میں موجود 2 افراد کی دھوئیں کے باعث حالت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے کے وقت ممکنہ طور پر بارش ہورہی تھی اور حدِ نگاہ بھی کم تھی، حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں