ٹی20 سیریز: پاکستان شاہینز نے تسمانیہ ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

ٹی20 سیریز: پاکستان شاہینز نے تسمانیہ ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا


پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنے تیسرے میچ میں تسمانیہ ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی تین میچوں میں یہ دوسری کامیابی ہے۔

پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر تسمانیہ ٹائیگرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، جو صرف 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ تسمانیہ ٹائیگرز کی جانب سے جیک ڈورین 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے عمران جونیئر نے صرف 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی اور جہانداد خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تسمانیہ ٹائیگرز کے پاکستان شاہینز نے 15.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 45 رنز بنائے جبکہ عمیر بن یوسف نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔


اپنا تبصرہ لکھیں