ارشد ندیم کا حکومت سے میاں چنوں میں خواتین کیلئے یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ

ارشد ندیم کا حکومت سے میاں چنوں میں خواتین کیلئے یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ


اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نےحکومت سے اپنے آبائی شہر میاں چنوں میں خواتین کے لیے یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

ارشد ندیم نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میری یہ خواہش یہ کہ میاں چنوں میں خواتین کے لیے ایک یونیورسٹی بنائی جائے تاکہ ہماری بہنیں جنہیں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ڈیڑھ سے دو گھنٹے کا سفر کرکے ملتان جانا پڑتا ہے ان کے لیے آسانی ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر حکومت میاں چنوں میں یونیورسٹی بناتی ہے تو یہ ہمارے شہر کے لیے اور اس کے ارد گرد جنتے بھی گاؤں ہیں وہاں کے لوگوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہوگی۔

ارشد ندیم کے اپنے شہر میں خواتین کے لیے یونیورسٹی بنانے کے مطالبہ کرکے سب کے دل جیت لیے۔

اداکارہ حبا بخاری بھی خواتین کے حق میں آواز اُٹھانے پر ارشد ندیم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں