بھارت میں شوہر کے بیوی پر دل دہلا دینے والے تشدد کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے ناگور ضلع میں ایک خاتون کو سزا کے طور پر شوہر نے موٹرسائیکل سے ٹانگیں باندھ کر پتھریلی زمین پر کئی سیکنڈ تک گھسیٹا۔
اس دوران خاتون مدد کے لیے چیختی چلاتی رہی تاہم یہ منظر دیکھنے والوں میں سے کوئی مدد کے لیے آگے نہ بڑھا۔
اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر بھی غصے اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے، بھارتی پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور خاتون سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے، اس کیس کی انسانی اسمگلنگ سمیت ہر طرح سے تحقیقات کی جائیں گی۔