ایران کو کشیدگی کم کرنے پر ترکیہ آمادہ کرے، امریکا کا مطالبہ

ایران کو کشیدگی کم کرنے پر ترکیہ آمادہ کرے، امریکا کا مطالبہ


امریکا کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر ترکیہ آمادہ کرے۔

ترکیہ میں امریکا کے سفیر جیف فلیک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ سمیت دیگر اتحادی ایران کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کریں۔

امریکی سفیر جیف فلیک نے کہا کہ ترک رابطہ کار کوشش کر رہے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ امریکا اور ترکیہ کے تعلقات اب بہتر جگہ پر ہیں۔

واضح رہے کہ حماس اور حزب اللہ کے سینئر اراکین کے قتل کے بعد سے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں