بیٹے کے دوست میرے کام سے متعلق تذبذب کا شکار ہیں، ملائکہ اروڑا

بیٹے کے دوست میرے کام سے متعلق تذبذب کا شکار ہیں، ملائکہ اروڑا


بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ارہان کے دوست میرے کام سے متعلق تذبذب کا شکار ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے بتایا کہ ارہان نے ایک دن مجھ سے پوچھا کہ ’میرے دوست تذبذب کا شکار ہیں، آپ کام کیا کرتی ہیں؟‘

انکا کہنا تھا کہ بیٹے نے مجھ سے کہا ’آپ زندگی گزارنے کےلیے ایک کام نہیں کرتی ہیں بلکہ آپ فیشن شوز میں حصہ لیتی ہیں، ریئلٹی شوز کرتی ہیں اور فلموں میں آئٹم سونگ بھی کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے میرے اکثر دوست آپ کے حقیقی پیشے سے متعلق ایک طرح کی الجھن کا شکار ہیں۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ اس پر میں کہتی ہوں کہ ’میں وہ ہی کرتی ہوں، جس کی مجھے ضرورت ہے، جو مجھے اچھا لگتا ہے۔‘

ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ فلموں کےلیے کئی مشہور آئٹم سونگ جیسے ’چھیاں چھیاں‘، ’منّی بدنام ہوئی‘، ’انارکلی دسکو چلی‘ شامل ہیں۔ وہ اس کے ساتھ فیشن شو اور کئی ریئلٹی شوز کی جج رہی چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ارہان خان اداکار و پروڈیوسر اربان خان اور ملائکہ اروڑا کے اکلوتے بیٹے ہیں، وہ 2002ء میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے والدین 19 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد 2016ء میں علیحدہ ہوگئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں