قابل اعتراض ملبوسات کے باعث شاہ رخ کیساتھ فلم چھوڑی، روینہ ٹنڈن

قابل اعتراض ملبوسات کے باعث شاہ رخ کیساتھ فلم چھوڑی، روینہ ٹنڈن


بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم قابل اعتراض ملبوسات کے باعث مسترد کردی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم قابل اعتراض ملبوسات کے باعث چھوڑ دی تھی۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ مجھے یش چوپڑا نے فلم ’ڈر‘ میں کام کرنے کی بھی پیشکش کی تھی۔

روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ساتھی اداکاروں میں بہت ہی نرم مزاج ہیں، میں نے اُن کے ساتھ 4 فلمیں سائن کی تھیں لیکن ان پر منصوبہ بندی کے مطابق کام نہیں ہوسکا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم سائن کی جو مکمل نہیں ہوسکی، دراصل مجھے اس فلم کےلیے چنے گئے ملبوسات عجیب اور قابل اعتراض لگے، جس کے باعث میں نے وہ فلم چھوڑ دی تھی۔

انہوں نے دوران انٹرویو کہا کہ فلم کے دکھائے گئے ملبوسات ایسے تھے جنہیں زیب تن کرنا میرے لیے بالکل بھی ٹھیک نہیں تھا، اس لیے میں نے کہہ دیا ’سوری میں یہ نہیں کرسکتی۔‘

روینہ ٹنڈن نے یہ بھی کہا کہ اس طرح فلم چھوڑنے پر شاہ رخ نے کہا تھا کہ ’کیا تم پاگل ہوگئی ہو؟ تم اب کیوں ناں کہہ رہی ہو؟‘

اس پر اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ فلم نگری کا ذہین، پرجوش اور نرم مزاج اداکار ہے، وہ بنیادی طور پر مہذب ہے، میں نے اسے بتایا کہ میں یہ چیزیں نہیں پہن سکتی۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے کہا تھا کہ فلم ڈر میں کرن کا کردار جوہی چاولہ سے پہلے مجھے آفر ہوا تھا، جس سے وہ خود ہی پیچھے ہٹ گئی تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں