سابق بھارتی کرکٹرز یووراج سنگھ اور روی شاستری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ روی شاستری کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی اولمپکس فائنل میں دو بار 90 میٹر کی تھرو غیرمعمولی اور شاندار تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔
یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے