رومانوی فلمیں اور ڈرامے کرنے کو تیار ہوں، ساجن جیسی فلم کرنے کی خواہش ہے، سنجے دت

رومانوی فلمیں اور ڈرامے کرنے کو تیار ہوں، ساجن جیسی فلم کرنے کی خواہش ہے، سنجے دت


بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ایکشن ہیرو سنجے دت نے کہا ہے کہ وہ مزید رومانوی ڈرامے اور فلمیں کرنے کو تیار ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ 1991 کی ساجن جیسی ہٹ فلم کرنا انکی خواہش ہے۔ 

66 سالہ سنجے دت جو کہ گزشتہ 40 برس سے زیادہ عرصے سے ممبئی کی ہندی فلم انڈسٹری میں کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔

اپنی آئندہ آنے والی فلم ڈبل اسمارٹ کے گانے کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے دت نے کہا کہ اگر اچھی اسکرپٹ ہو تو وہ رومانوی فلمیں کرنے کےلیے اب بھی ہاں کہیں گے۔

’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ جیسی فلموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے سنجے دت نے کہا کہ میری جنریشن نے عوام کےلیے کام کیا تو ہم عوامی ہیروز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں فلم ساجن کی، یہ اچھے گانوں کی بہت ہی اچھی فلم تھی، میں مزید ایسی فلمیں کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ سنجے دت نے ہدایت کار لارنس ڈیسوزا کی اس فلم میں ایک حساس شاعر کا کردار ادا کیا تھا جبکہ مادھوری ڈکشٹ اور سلمان خان بھی فلم کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ سنجے دت نے اپنے فلمی کیریئر میں چند ہی رومانوی فلمیں کی جن میں سے ایک ساجن تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں