اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر سری لنکن کرکٹر سے جواب طلب

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر سری لنکن کرکٹر سے جواب طلب


سری لنکن اسپنر پراوین جیاوکرما سے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر جواب طلب کرلیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پراوین جیاوکرما نے کوڈ کی 3 خلاف ورزیاں کیں، وہ میچ فکسنگ اپروچ کی رپورٹ کرنے میں ناکام رہے۔

آئی سی سی کے مطابق جیاوکرما نے اپروچ کیے جانے کے پیغامات ڈیلیٹ کیے، جواب دینے کے لیے 14 روز کا وقت دیا گیا ہے۔

سری لنکن کھلاڑی پر انٹرنیشنل میچز اور لنکا پریمیئر لیگ کے حوالے سے کوڈ کی 3 خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں