پیراگوئے سے تعلق رکھنے والی نوجوان خاتون تیراک کو نامناسب ماحول پیدا کرنے پر اولمپک ولیج چھوڑنے کا کہہ دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 سالہ سوئمر لوانا الونسو پیرس اولمپکس میں خواتین کے 100 میٹر بٹر فلائی ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کچھ ہی سیکنڈز کے فرق سے کوالیفائی نہیں کرسکی تھیں۔
پیراگوئے اولمپک کمیٹی کی سربراہ نے اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ لوانا الونسو کی موجودگی پیراگوئے کی ٹیم کے اندر ایک نامناسب ماحول پیدا کر رہی ہے۔
پیراگوئے اولمپک کمیٹی کی سربراہ نے لوانا الونسو کا ہدایت کے مطابق عمل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ خاتون سوئمر نے اپنی مرضی سے ایتھلیٹس کے ساتھ اولمپک ویلیج میں رات نہیں گزاری۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لوانا الونسو اولمپکس میں امریکی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتی تھیں، وہ اب امریکا واپس جاچکی ہیں، وہ امریکا کی ایک یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم بھی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوانا الونسو نے مبینہ طور پر پیرس اولمپکس سے قبل سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم کے دوران کہا تھا کہ میں امریکا کی نمائندگی کرنا چاہتی ہوں۔