امریکا میں بھی شائقین یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے دیوانے ہوگئے

امریکا میں بھی شائقین یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے دیوانے ہوگئے


تیرے بن کی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی اس وقت امریکا میں ہیں اور مداحوں کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے سپر اسٹارز یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کو اسٹیج پر دیکھ کر مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔ وہ شو میں مداحوں کے روبرو ہوئے اور انکے سوالوں کے براہ راست جواب دیے۔

حبا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے شوز کو منعقد کرنے پر پاکستانی امریکیوں نے ناصر صدیقی کی کاوشوں کو سراہا۔ ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن اور ڈیلس میں پاکستانی ڈرامہ سپر اسٹارز یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کا کامیاب اور ہاؤس فل شو منعقد ہوا۔

اس شو کی میزبانی معروف فنکار ناصر صدیقی نے کی جبکہ ابھرتے ہوئے معروف پاکستانی گلوکار رافع اسرار اور نتاشہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ شائقین پاکستانی گانوں کے دوران جھومتے رہے۔

محبت کے بارے میں تیرے بن کا ڈائیلاگ سناتے ہوئے، مجھے پیار ہوا تھا اسٹار نے کہا، “مجھے نہیں لگتا کہ آپ زندگی میں صرف ایک بار محبت کرتے ہیں، آپ زندگی میں کسی بھی وقت محبت میں پڑ سکتے ہیں، اس کی کوئی حد نہیں ہے۔

محبت کرنے کے لئے یمنیٰ زیدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ حاضرین کے شو میں آمد پر بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا امریکا پہنچ کر جو پیار اور محبت ہمیں ملا وہ ناقابل فراموش ہے۔

وہاج علی نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی ہمارا فخر ہیں، شوز کو کامیاب بنا کر کمیونٹی نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے فنکاروں سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا آنے اور شوز میں جس طریقے سے انکا پرتپاک استقبال کیا گیا وہ ناقابل فراموش ہے جس پر وہ سب کے شکرگزار ہیں۔

اس موقع پر دونوں فنکاروں نے اپنی اپنی کامیابی کے سفر سے حاضرین کو آگاہ کیا اور ساتھ ہی شرکا کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔ اس موقع پر ناصر صدیقی نے کہا کہ یہ ساؤتھ ایشین کمیونٹی بالخصوص پاکستانی کمیونٹی کی محبت ہے کہ وہ ہم پر اعتماد کرتے ہیں اور ہمارے ہر شو کو کامیاب بناتے ہیں جس پر وہ پوری کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر ریحان صدیقی نے مزید کہا کہ کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی پرومورٹرز پر اعتماد قابل ستائش ہے۔ یہی اعتماد ہمیں بہترین شوز منعقد کرانے کےلیے انرجی فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر کمال صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے فنکار تو امریکا شوز کے لئے آتے ہی رہتے ہیں لیکن اب پاکستانی سپر اسٹارز کے ساتھ بھی بڑے شوز منعقد کیے گئے ہیں جو ہاؤس فل ہوئے ہیں۔ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے ہیوسٹن، ڈیلس، شکاگو اور نیوجرسی میں کامیاب شوز کئے جا رہے ہیں جنہیں کمیونٹی نے نہ صرف پسند کیا ہے بلکہ اس خواہش کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ مزید پاکستانی اسٹارز کو اپنے بیچ دیکھنا چاہتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں