شاہ رخ خان سے ملاقات کے بعد میری زندگی بدل گئی: جان سینا

شاہ رخ خان سے ملاقات کے بعد میری زندگی بدل گئی: جان سینا


سابق ریسلر و ہالی ووڈ اداکار جان سینا کا کہنا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کے دوران شاہ رخ خان سے ہونے والی ملاقات نے اُن کی زندگی بدل دی ہے۔

گزشتہ ماہ ممبئی میں مشہور بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا انعقاد ہوا تھا جس میں دُنیا بھر سے مشہور و بااثر شخصیات نے شرکت کی تھی جن میں سابق ریسلر جان سینا بھی شامل تھے۔

شادی کی ایک تقریب میں جان سینا کی شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی جس کی تصویر اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھی۔

اُنہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص سے ملاقات کرنے اور ہاتھ ملانے کا موقع ملا جس کا آپ کی زندگی پر گہرا اثر ہو ایک بہت ہی جذباتی لمحہ ہوتا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ شاہ رخ خان بہت ہی حیرت انگیز، ہمدرد اور نرم مزاج انسان ہیں ان سے مل کر میں بالکل حیران اور لاجواب ہوگیا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران شاہ رخ خان سے ہونے والی گفتگو نے میری زندگی بدل دی، ان کے الفاظ میرے لیے بہت متاثر کن تھے اور میری زندگی میں تبدیلی لانے میں مدد گار ثابت ہوئے اور اس تبدیلی کے بعد سے میں ان تمام جیک پاٹس کو پہچاننے میں کامیاب رہا ہوں جو مجھے زندگی میں ملے اور میں اس تبدیلی کے لیے شکر گزار ہوں۔

جان سینا نے بتایا کہ میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کروں گا  کہ میں نےشاہ رخ خان سے جو کچھ سیکھا اسے ضائع نہ کروں۔


اپنا تبصرہ لکھیں