پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے اداکار حماد شعیب نے اپنی شادی سے متعلق سوال پر جواب دیا ہے۔
اداکار نے حال ہی میں جیو نیوز کے مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے شو کے میزبان تابش ہاشمی اور آڈئنس کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔
تابش ہاشمی کے پروگرام کے آغاز میں اداکار سے سوال پوچھا کہ آپ بھارتی ہیرو رنویر سنگھ سے مشابہت رکھتے ہیں، آپ کو یہ سُن کر کیسا لگتا ہے؟
اس پر اداکار کا جواب میں کہنا تھا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں رنویر سنگھ جیسا دکھتا ہوں مگر مجھے خود کبھی محسوس نہیں ہوا ہے، میرے لیے یہ ایک تعریف ہے، رنویر سنگھ ایک بڑے اداکار ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں حماد شعیب نے بتایا کہ جب میں پیدا ہوا تھا تو ڈاکٹر نے بھی کہا تھا کہ اداکار پیدا ہوا ہے، میں بچپن ہی سے بہت شرارتی تھا، اداکارہ اور پیروڈی سے شوق سے کرتا تھا۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں حماد شعیب کا کہنا تھا کہ میں ابھی اپنے پروجیکٹس میں بہت زیادہ مصروف ہوں، میری والدہ بھی چاہتی ہیں کہ میں اب شادی کر لوں مگر میرے خیال میں مجھے ابھی کسی سے کوئی تعلق نہیں بنانا چاہیے، جب تک میں کسی کو وقت دینے کے قابل نہیں ہو جاتا میرے خیال میں کسی کو گھر لے آنا اور پھر اُسے عزت اور اپنا وقت نہ دینا ناانصافی ہے۔