کنگنا رناوت نے شیخ حسینہ واجد کی بھارت آمد پر کیا کہا؟

کنگنا رناوت نے شیخ حسینہ واجد کی بھارت آمد پر کیا کہا؟


بالی ووڈ اداکارہ و بھارتی سیاستدان کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی بھارت آمد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلا دیش سے بھارت جانے  پر کنگنا رناوت نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ حسینہ واجد بھارت میں خود کو محفوظ تصور کریں گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت درحقیقت اپنے اردگرد کے تمام اسلامی ممالک کا اصل وطن ہے، مسلمان ملکوں میں کوئی بھی محفوظ نہیں یہاں تک کہ خود مسلمان بھی نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ افغانستان، پاکستان، بنگلادیش حتیٰ کے برطانیہ میں بھی کوئی محفوظ نہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کیونکہ ہم بھارت میں رہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وہ آرمی چیف کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل مستعفی ہوکر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی فرار ہوگئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں