بنگلادیشی مظاہرین کا وزیراعظم ہاؤس پر دھاوا، قیمتی ساڑھیاں بھی لوٹ لیں

بنگلادیشی مظاہرین کا وزیراعظم ہاؤس پر دھاوا، قیمتی ساڑھیاں بھی لوٹ لیں


بنگلادیش کی وزیراعظم  شیخ حسینہ واجد مستعفی ہوکر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہوگئیں، جس کے بعد مظاہرین فتح کے نعرے بلند کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس میں گھس گئے اور لوٹ مار شروع کردی۔

ہزاروں کی تعداد میں داخل ہونے والے مظاہرین وزیراعظم کی ساڑھیاں اور لگژری سوٹ کیس بھی ساتھ لے کر چلے گئے۔

شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی۔ مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ بھی کی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کےخلاف ایک ماہ سے جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی۔

ملک بھر میں غیر معینہ مدت کےلئے کرفیو نافذ ہے، ریلوے سروسز غیر معینہ مدت کیلئے معطل اور گارمنٹ فیکٹریاں بھی بند ہیں۔

حالیہ احتجاج کے دوران دوسری بار حکومت نے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروسز بند کر دیں جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور واٹس ایپ سروس بھی معطل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں