بنگلادیش میں مظاہرین نے شیخ مجیب کی ذاتی رہائش گاہ کو آگ لگا دی

بنگلادیش میں مظاہرین نے شیخ مجیب کی ذاتی رہائش گاہ کو آگ لگا دی


بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے ڈھاکا میں شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش کو آگ لگا دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ کی جانب سے استعفیٰ دینے اور بھارت روانہ ہونے کے بعد بنگلادیش میں احتجاجی کارکنوں نے عوامی لیگ کی اہم عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔

آج شام تقریباً 4 بجے ایک گروپ نے عوامی لیگ کے صدر دفتر کو آگ لگا دی، مظاہرین نے شیخ حسینہ اور عوامی لیگ کے خلاف نعرے بازی کی اور عمارت میں موجود فرنیچر سمیت مختلف اشیاء لے کر چلے گئے۔

اسی دوران مظاہرین نے شیخ مجیب کی ذاتی رہائش گاہ 32 دھان منڈی، جو اب بنگابندھو میموریل میوزیم ہے، کو بھی آگ لگا دی۔

ایک اور گروپ نے عوامی لیگ کے ڈھاکا میں قائم  ضلعی دفتر کو بھی نذر آتش کر دیا، جس کی وجہ سے قریبی گیس سلنڈر کی دکان بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔

یاد رہے کہ 32 دھان منڈی ڈھاکہ میں شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش گاہ ہے اور یہیں 15 اگست 1975 کو فوجی بغاوت کے دوران انہیں قتل کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں