چینی اسکواش حکام نے لاس اینجلس اولمپکس کی تیاری شروع کردی

چینی اسکواش حکام نے لاس اینجلس اولمپکس کی تیاری شروع کردی


چینی اسکواش حکام نے لاس اینجلس اولمپکس کی تیاری شروع کردی، چین کی اسکواش فیڈریشن نے پاکستان کے سابق کھلاڑی شاہد زمان سے رابطہ کرلیا۔

چین نے شاہد زمان کو اولمپکس کی تیاریوں کیلئے کوچنگ کی پیشکش کردی، شاہد زمان ان دنوں دو ہفتے کے کوچنگ کیمپ کیلئے شنگھائی میں موجود ہیں۔

شاہد زمان کو شنگھائی اسکواش ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کے کیمپ کیلئے بلایا ہے، سابق ورلڈ نمبر 17 ان دنوں امریکا میں اسکواش کی کوچنگ کررہے ہیں۔

ذرئع کے مطابق شاہد زمان نے فوری طور پر چین کی کوچنگ کی ذمہ داری سے معذرت کی ہے، وہ 2026 کے بعد اگلے اولمپکس سے دو سال قبل چین کی کوچنگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے لاس اینجلس اولمپکس میں اسکواش کو شامل کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں