ملتان: اداکارہ ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

ملتان: اداکارہ ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ


ملتان کے تھیٹر میں اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران ہال میں فائرنگ ہو گئی۔

فائرنگ کے باعث اداکارہ ندا چوہدری پرفارمنس چھوڑ کر چلی گئیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے تھیٹر کے ہال میں بھگدڑ مچ گئی، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

پولیس نے کہا کہ ملزم نے ایک فائر کیا جبکہ دوسری گولی پسٹل میں پھنس گئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کر لیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں