کریتی سینن کو اپنے خوابوں کا شہزادہ مل گیا؟

کریتی سینن کو اپنے خوابوں کا شہزادہ مل گیا؟


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن کو شاید اب اپنے خوابوں کا شہزادہ مل گیا ہے۔

کریتی سینن کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ 25 سالہ بھارتی نژاد بزنس مین کبیر باہیا کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

اس جوڑی کے درمیان رومانوی تعلقات ہونے کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ان دونوں کو برطانیہ میں ایک ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا۔

اب حال ہی میں کریتی سینن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یونان سے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں وہ ایک اوپن ایئر ریسٹورینٹ میں اپنی بہن، کبیر باہیا اور کچھ قریبی دوستوں کے ساتھ 34 ویں سالگرہ مناتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، کبیر باہیا برطانیہ میں مقیم ایک بزنس مین اور لندن میں ایک ٹریول ایجنسی ساؤتھ ہال ٹریول کے بانی کلجندر باہیا کے بیٹے ہیں۔

سنڈے ٹائمز کی 2019ء میں شائع ہونے والی امیروں کی فہرست کے مطابق، باہیا خاندان کی مجموعی مالیت 4,500 کروڑ بھارتی روپے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں