امریکی وزیر دفاع نے نیوی کروزر اور ڈسٹرائر مشرق وسطیٰ بھیجنے کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے زمینی میزائل سسٹمز میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور لڑاکا جیٹ طیاروں کا اسکواڈرن بھی مشرق وسطیٰ بھیجیں گے۔
پینٹاگون نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں مزید فائٹر جیٹ اور بحری جنگی جہاز تعینات کرے گا، ایران، حماس اور حزب اللّٰہ کی جانب سے خطرے کے پیش نظر دفاعی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع نے مزید بحری کروزر اور تباہ کن جہاز مشرق وسطیٰ بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بحری کروزر اور تباہ کن جہاز بیلسٹک میزائل مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ فائٹر جیٹس کا اضافی اسکواڈرن بھی مشرق وسطیٰ بھیجا جا رہا ہے، امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ میں امریکی دفاعی پوزیشن میں تبدیلی کا حکم دیا ہے۔
پینٹاگون نے یہ بھی کہا کہ اقدامات کا مقصد امریکی فوج کا تحفظ بہتر بنانا اور اسرائیل کی حفاظت ہے، ایڈجسٹمنٹ کا مقصد یقینی بنانا ہے کہ امریکا مختلف ہنگامی حالات کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔