پیرس اولمپکس: سفیر پاکستان نے ویمن پسٹل میں کشمالہ کا مقابلہ دیکھا

پیرس اولمپکس: سفیر پاکستان نے ویمن پسٹل میں کشمالہ کا مقابلہ دیکھا


فرانس میں متعین پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے پیرس اولمپکس کے 25 میٹر ویمن پسٹل کے مقابلے میں شریک پاکستان کی  کشمالہ طلعت کو ایکشن میں دیکھا۔

شوٹنگ سینٹر چیٹورکس میں شوٹنگ ایونٹ میں کشمالہ کو 32 میں سے 22ویں پوزیشن حاصل کی۔

پریسیشن کی تین سیریز میں کشمالہ کا اسکور 95، 99 اور 99 رہا جبکہ ریپڈ میں ان کے اسکورز 98، 93 اور99 تھے، یوں ان کا مجموعی اسکور 579 رہا اور وہ اگلے راؤنڈ کیلئے ٹاپ 8 کھلاڑیوں میں نہ آسکیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں