ارجیت سنگھ کے برطانیہ کا دورہ ملتوی کرنے کے پیچھے چھپی وجوہات سامنے آ گئیں

ارجیت سنگھ کے برطانیہ کا دورہ ملتوی کرنے کے پیچھے چھپی وجوہات سامنے آ گئیں


بالی انڈسٹری کے مشہور، لیجنڈری گلوکار ارجیت سنگھ نے اپنا برطانیہ کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجیت سنگھ رواں ماہ اگست میں برطانیہ میں پرفارم کرنے والے تھے۔

گزشتہ روز ارجیت سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو صحت سے متعلق لاحق خدشات کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

ارجیت سنگھ کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق اِن کے برطانیہ میں ہونے والے رواں ماہ کنسرٹس کو معطل کرنے کی بڑی وجہ گلوکار کی خراب صحت ہے۔

ارجیت سنگھ نے اپنے پوسٹ میں بتایا ہے کہ ’میرے پیارے پرستار، مجھے یہ بتاتے ہوئے تکلیف ہو رہی ہے کہ غیر متوقع طبی صورتحال نے مجھے اگست کے کنسرٹس ملتوی کرنے پر مجبور کیا ہے۔‘

ارجیت نے اپنے مداحوں سے اس تکلیف کے لیے معذرت کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’میں جانتا ہوں کہ آپ اِن شوز کا کتنی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے اور مجھے آپ کی مایوسی کا واقعی بہت افسوس ہے۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Arijit Singh (@arijitsingh)

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے ’آیے آپ کے اور میرے درمیان آنے والے اس وقفے کو ری یونین کے وعدے میں بدل دیں۔‘

ارجیت سنگھ کی اس پوسٹ میں کنسرٹس کی دوبارہ طے شدہ تاریخوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں