عدنان ظفر عرف پاکستانی کین ڈول نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔
کین ڈول نے ایک مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جنہوں نے اپنی تخلیقی ویڈیوز کے ذریعے بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے۔
اُنہوں نے حال ہی میں اپنے مداحوں سے بات جیت کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک سیشن رکھا جس میں ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ’آپ کسی ڈرامے میں اداکاری کیوں نہیں کرتے ماشاء اللّٰہ بہت باصلاحیت ہو؟‘
کین ڈول نے اپنے منفرد انداز میں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’میری مہنگی فیس کی وجہ سے آپ کی ڈرامہ انڈسٹری اپنے ڈراموں میں مجھے آفورڈ نہیں کر سکتی‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ڈرامہ انڈسٹری کے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ وہ میری فیس ادا کر سکیں، ان کی 10 اقساط کی فیس میری ایک انسٹاگرام ریل کی رقم کے برابر ہے، میں انسٹاگرام ریلز سے بہت زیادہ پیسہ کماتا ہوں‘۔
کین ڈول نے کہا کہ میں کسی ڈرامے میں کوئی خصوصی انٹری کرنے کے بارے میں سوچوں گا لیکن ان کے بارے میں بھی میں نے سنا ہے کہ فیس مضحکہ خیز حد تک کم ہے۔
ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔