منیب بٹ اور ایمن خان کی سمندر کنارے ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

منیب بٹ اور ایمن خان کی سمندر کنارے ڈانس کرتے ویڈیو وائرل


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

منیب بٹ اور ایمن خان اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کے خوشگوار لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

ایمن خان نے اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں سمندر کنارے اپنے شوہر منیب بٹ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جاسکتا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان نے 2018ء میں شادی کی تھی اور اب اس جوڑی کی دو بیٹیاں بھی ہیں جن کے نام امل اور میرل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں