صاحبہ اپنے بیٹے احسن افضل خان کیلئے کیسی دلہن گھر لائیں گی؟

صاحبہ اپنے بیٹے احسن افضل خان کیلئے کیسی دلہن گھر لائیں گی؟


حالیہ انٹرویو کے دوران پاکستانی اداکارہ صاحبہ نے بتا دیا کہ وہ اپنے بیٹے و اداکار احسن افضل خان کے لیے کسی دلہن گھر لائیں گی۔

حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اداکار افضل خان المعروف جان ریمبواور ان کی اہلیہ و اداکارہ صاحبہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔

دوران پروگرام میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر آپ لوگ کبھی فلم بنائیں گے تو ہیرو کون ہوگا؟ جس پر ریمبو نے بتایا کہ میں تو اپنے بیٹے کو ہی کاسٹ کروں گا۔

میزبان نے سوال کیا کہ اپنے بیٹے کے مد مقابل کس اداکارہ کو کاسٹ کریں گے؟

میزبان کے سوال پر صاحبہ نے بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں صرف ہانیہ عامر پسند ہیں، زیادہ ڈرامے نہیں دیکھتی لیکن ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کا حالیہ ڈرامہ (کبھی میں کبھی تم) دیکھ رہی ہوں۔

صاحبہ کا جواب سن کر میزبان نے سوال کیا اور اگر احسن نے انڈسٹری کسی لڑکی کو پسند کیا تو اس میں کیا خوبیاں دیکھیں گی؟

میزبان کے سوال پر صاحبہ نے بتایا کہ میں چاہتی ہوں کہ اس لڑکی اور میرے بیٹے کی ذہنی ہم آہنگی ہو کیونکہ ان دونوں نے زندگی ایک ساتھ گزارنی ہے جبکہ ریمبو کی خواہش ہے کہ ان کی دونوں بہوئیں اہلیہ کی طرح گھر جوڑکے رکھنے والی ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں