منشا پاشا نے جبران ناصر کے ہمراہ اپنی پسندیدہ تصویر شیئر کردی

منشا پاشا نے جبران ناصر کے ہمراہ اپنی پسندیدہ تصویر شیئر کردی


پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل منشا پاشا نے کئی مہینوں بعد شوہر، معروف وکیل، سیاسی شخصیت اور سماجی کارکن جبران ناصر کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ منشا پاشا اور جبران ناصرف نے 2021ء میں شادی کی تھی۔

سیاست اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے اس ملاپ نے ہر عام و خاص کو حیران کر دیا تھا۔

3 سال سے یہ جوڑا ایک ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہے اور مداحوں کی آنکھوں کا تارا بنا ہوا ہے۔

ادھر اس جوڑے کی جانب سے ایک دوسرے کے ساتھ تصویر شیئر کی جاتی ہے تو اُدھر ان کے مداح خوشی سے نہال نظر آ تے ہیں۔

اداکارہ منشا پاشا نے گزشتہ روز شوہر کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کی فلم ’لال کبوتر‘ کی اداکارہ منشا نے اپنی نئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’میری گیلری میں سے پسندیدہ تصویر۔‘

اداکارہ کی اس تصویر پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، کسی کا لکھنا ہے کہ ’منشا پاشا اس تصویر میں جبران سے منہ کھول کر دکھانے کی فرمائش کر رہی ہیں‘ تو کسی نے لکھا ہے ’کیوں کہ جبران ناصر آج ہی جیل سے چھوٹ کر گھر پہنچے ہیں اسی لیے منشا پاشا کو اُن پر اتنا پیار آ رہا ہے۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں