میں ناقدین کی رائے کو نظر انداز کر دیتی ہیں: صنم سعید

میں ناقدین کی رائے کو نظر انداز کر دیتی ہیں: صنم سعید


پاکستانی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ اپنے کام پر ہونے والی تنقیدوں کی پرواہ نہیں کرتی، جب آپ کی نیت صاف ہے اور آپ کے اردگرد کے لوگ یہ جانتے ہیں تو ناقدین کی باتوں کو نظر انداز کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

بھارتی ویب سیریز برزخ پر ہونے والی تمام تر تنقیدوں کے درمیان صنم سعید کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے موٹی چمڑی رکھنے کے حوالے سے بات کی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں اداکارہ نے کہا ہے کہ جب آپ اپنی نیت جانتے ہیں، آپ کے ارد گرد کے لوگ آپ کی نیت جانتے ہیں تو آپ باآسانی موٹی چمڑی رکھ سکتے ہیں، آپ با آسانی ناقدین کو نظر انداز کرسکتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق جب آپ کے پاس کوئی سپورٹ سسٹم نہیں ہوگا، اور پھر آپ خود بھی اپنی نیت کو لےکر الجھن کا شکار ہیں تو پھر ناقدین کو نظر انداز کرنا آپ کے لیے مشکل ہوجائے گا۔

صنم سعید کے مطابق وہ اپنے کام کولے کر ناقدین کی رائے کو نظر انداز کر دیتی ہیں کیونکہ ان کا ہر کام ہر ایک کے لیے نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہر ایک اداکار سب کو پسند نہیں آسکتا، سب کو خوش نہیں کرسکتا تو اسی طرح دوسروں کا بھی حق ہے کہ وہ کسی کو پسند کریں یا نہ کریں یہ ان کی مرضی ہے لیکن کسی اداکار کی ذاتی زندگی پر اس کا اپنا حق ہوتا ہے، کسی کو اس حوالے سے کسی قسم کی رائے دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔

اداکارہ کے مطابق اگر کسی کی ذاتی زندگی پبلک فورم کے سامنے آگئی ہے تب بھی  اس حوالے سے رائے دینے کا کسی کا حق نہیں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں