اسپتال میں جھانوی کپور کی دیکھ بھال کس نے کی تھی ؟ بھارتی میڈیا کا دلچسپ انکشاف

اسپتال میں جھانوی کپور کی دیکھ بھال کس نے کی تھی ؟ بھارتی میڈیا کا دلچسپ انکشاف


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل جھانوی کپور سے متعلق دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور کو حال ہی میں، 18 جولائی کو ہاضمے کی خرابی اور جگر کے مسائل کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران اداکارہ کے ساتھ اُن کے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیہ کی والدہ اسپتال میں موجود تھیں۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جھانوی کپور کو جب فوڈ پوائزننگ کے سبب اسپتال میں منتقل ہونا پڑا تھا، اس دوران اداکارہ کے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیہ کی والدہ، اسمرتی شندے نے اسپتال میں اداکارہ کی دیکھ بھال کی تھی۔

یاد رہے کہ اداکارہ جھانوی کپور اور شیکھر پہاڑیہ طویل عرصے سے رومانوی تعلق میں بندھے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں اِنہیں بھارت کی پرتعیش، اننت اور رادھیکا کی شادی میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

جھانوی کپور شیکھر پہاڑیہ کے پیار طویل عرصے سے ڈوبی ہوئی ہیں اور اس بات کا اداکارہ کئی بار اعتراف بھی کر چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی نے اسپتال سے چھٹی کے فوراً بعد سے ہی اپنی فلم ’الجھ‘ کی تشہیر دوبارہ شروع کر دی ہے۔

سدھانشو ساریا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2 اگست کو ریلیز ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں