خلیل الرحمٰن قمر کے گھر والوں کو تنقید کا نشانہ مت بنائیں: مشی خان کا مطالبہ

خلیل الرحمٰن قمر کے گھر والوں کو تنقید کا نشانہ مت بنائیں: مشی خان کا مطالبہ


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا صارفین سے مطالبہ کیا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی اور ان کے گھر والوں کو تنقید کا نشانہ مت بنائیں۔

مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی حجاب خلیل کو تنقید کا نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا کے لیے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری تمام سوشل میڈیا صارفین سے یہ درخواست ہے کہ کسی بھی معاملے میں کسی کی فیملی یا کسی کی بیٹی کی بے عزتی کرنا بہت غلط بات ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ابھی خلیل الرحمٰن قمر کے کیس میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے یا آگے جو کچھ ہونا ہے اس سے ان کی فیملی یا پھر ان کی بیٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر کے کسی بھی عمل کے لیے ان کی فیملی ذمہ دار نہیں ہے اس لیے ان کی بیٹی پر تنقید نہ کریں۔

مشی خان نے کہا کہ کسی شخص کے ذاتی عمل کا اس کی فیملی یا اس کے بچوں کو الزام دینا اور اُلٹی سیدھی باتیں کہنا بہت غلط بات ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک باشعور انسان اپنے عمل کا ذمہ دار خود ہوتا ہے اس کے کسی عمل کے لیے اس کی فیملی کو ٹارگٹ نہ کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں