آسٹریلیا، بیگا اوپن اسکواش میں پاکستان کے ناصر اقبال کا کامیاب آغاز

آسٹریلیا، بیگا اوپن اسکواش میں پاکستان کے ناصر اقبال کا کامیاب آغاز


آسٹریلیا میں ہونے والی بیگا اوپن اسکواش میں پاکستان کے ناصر اقبال نے کامیاب آغاز کیا ہے۔

ناصر اقبال نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے بینجمن ریٹکلف کو تین۔ صفر سے شکست دیدی۔

پاکستان کے ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 6-11، 9-11 اور 4-11 رہا۔

دوسرے راؤنڈ میں ناصر اقبال سیڈ نمبر 7 فرانس کے میلول سیانیمینکو سے مقابلہ کریں گے۔

ناصر اقبال اس ماہ ڈینپورٹ اوپن میں فرانسیسی پلیئر کو تین۔ صفر سے ہرا چکے ہیں۔

ٹاپ سیڈ نور زمان پہلے راؤنڈ میں بائی کے بعد دوسرے راؤنڈ میں سوئٹزر لینڈ کے رابن گڈولا سے مقابلہ کریں گے۔

آسٹریلیا میں ہونے والی بیگا اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 12 ہزار ڈالرز ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں