خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی حجاب خلیل تنقید کی زد میں

خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی حجاب خلیل تنقید کی زد میں


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر پچھلے کچھ عرصے سے کئی تنازعات کی وجہ سے میڈیا اور سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان کا مطالبہ کرنے والے گروہ نے ان کی خفیہ کیمروں سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک کردی ہے۔

خفیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد کچھ صارفین کا ڈرامہ نگار کی حمایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی جعلی ویڈیو ہے اور اس کا مقصد صرف فیمنزم پر ان کے مؤقف کی وجہ سے انہیں بدنام کرنا ہے۔

دوسری جانب،  کچھ صارفین خلیل الرحمٰن قمر کا حالیہ تنازع سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی حجاب خلیل کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

حجاب خلیل ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس  پر مختلف قسم کی دلچسپ ویڈیوز بنا کر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

اُنہیں اپنی حالیہ ویڈیوز پر والد کے تنازعات کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں