پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، یوٹیوبر، کانٹینٹ کرئیٹر، اداکارہ و ماڈل جنت مرزا نے مداحوں کی مشکل آسان کر دی۔
اداکارہ جنت مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ایک ساؤنڈ ٹریک میں ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
’تیری گلی‘ کے ٹائٹل پر مبنی اس ساؤنڈ ٹریک میں اداکارہ جنت مرزا اپنے حسن کے خوب جلوے بکھیر رہی ہیں۔
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی تذبذب کا شکار انٹرنیٹ صارفین کو راحت ملی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے ویڈیو سانگ کے چند حصے بطور ٹیزر شئر کیے تھے۔
ان ٹیزرز میں جنت کے ساتھ نامعلوم لڑکے کو دیکھ کر صارفین پیش گوئی کر رہے تھے کہ اداکارہ نئے رشتے میں بندھ چکی ہیں یا پھر اپنے مداحوں کو نئے رشتے سے متعلق اشارہ دے رہی ہیں۔
جنت مرزا کے ساتھ پرانی پوسٹس میں نظر آنے والا شخص کوئی اور نہیں گلوکار سرمد قدیر ہے جنہیں اداکارہ کے ساتھ اس ساؤنڈ ٹریک میں دیکھا جا سکتا ہے۔