پیرس اولمپکس میں میڈل جیتنے والی بھارتی شوٹر کے کوچ 3 سال سے بیروزگار

پیرس اولمپکس میں میڈل جیتنے والی بھارتی شوٹر کے کوچ 3 سال سے بیروزگار


پیرس اولمپکس میں برانز میڈل جیتنے والی پہلی بھارتی شوٹر مانو بھاکر کے کوچ جسپال رانا کو تین برسوں سے تنخواہ نہیں ملی۔

شوٹر مانو بھاکر کے پیرس اولمپکس میں برانز میڈل جیتنے کے بعد ایک انٹرویو میں کوچ جسپال رانا کا کہنا ہے کہ مجھے نوکری کی تلاش ہے، تین برسوں سے تنخواہ نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد مجھے ولن بنا دیا گیا تھا، مانو بھاکر پسٹل کی خرابی کے باعث میڈل نہ جیت سکیں حالانکہ میں ٹوکیو میں موجود بھی نہیں تھا۔

 جسپال رانا کا کہنا ہے کہ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا یا کسی دوسرے ادارے نے مجھے تین سال سے تنخواہ نہیں دی  لیکن میں بہت خوش ہوں کہ مانو بھاکر نے میڈل جیتا ہے۔

کوچ نے کہا کہ اب میں انڈیا واپس جا کر جاب تلاش کروں گا اور نئے سرے سے آغاز کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مانو بھاکر چاہتی تھی کہ میں اس کی مدد کروں، وہ میں نے کی،  اب مجھے ہر مہینے تنخواہ چاہیے جو مجھے کسی نے نہیں دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں