ہرنی جیسی چال، مورنی جیسا رقص، مداحوں نے ماہرہ خان کی اداؤں پر دل لُٹا دیا

ہرنی جیسی چال، مورنی جیسا رقص، مداحوں نے ماہرہ خان کی اداؤں پر دل لُٹا دیا


پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے ہرنی جیسی چال، مورنی جیسا رقص پیش کرکے مداحوں کی داد وصول کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں کسی پروجیکٹ کے سیٹ پر دلکش رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں 1949 کی فلم ’بازی‘ کے گیت، ساحر لدھیانوی کی شاعری ’تدبیر سے بگڑی ہوئی تقدیر‘ پر مست ملنگ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے حال ہی میں اس کا احساس کیا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ موسیقی سے زیادہ دنیا میں کوئی بھی چیز مجھے اتنی جلدی فرار ہونے میں مدد دیتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی پرانی ویڈیوز دیکھ رہی تھی، تاکہ انہیں حذف کروں اور مجھے یہ ویڈیو دیکھ کر احساس ہوا کہ یہ وہی ہے، یہ میری چیز ہے۔ مجھے اپنی موسیقی کی دنیا میں رہنا پسند ہے اور جب میں مزاحمت نہیں کرپاتی (جو اکثر ہوتا ہے) تو میں جھوم اُٹھتی ہوں، پھر چاہے میرا دل غم کے آنسو سے رو رہا ہو، گانا وہ شے ہے جو مجھے کسی اور ہی دنیا میں لے جاتی ہے، مجھے اس لمحے کے لیے خوش کر دیتی ہے۔

ماہرہ خان کے مطابق میرے میک اپ آرٹسٹ، میرے دوست، میرے شوہر، اسے کبھی خوبصورت اور کبھی کبھار مضحکہ خیز سمجھتے ہیں اور کبھی میری ویڈیو ریکارڈ کرلیتے ہیں۔ یہ اتنا عام ہے کہ وہ سب اس کے عادی ہوچکے ہیں، (جیسے اس ویڈیو میں سحر، نہیں حقیقت میں یہ صرف سحر ہے) لیکن وہ سب جانتے ہیں کہ یہ میری خوشی ہے۔ یہ واقعی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں