وکی کوشل کے ’لیزی سنڈے‘ کو کترینہ کیف نے ’ہیپی سنڈے‘ میں بدل دیا

وکی کوشل کے ’لیزی سنڈے‘ کو کترینہ کیف نے ’ہیپی سنڈے‘ میں بدل دیا


بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف نے سوشل میڈیا صارفین کو نئی ٹریٹ دی ہے۔

مشہور اور پسندیدہ شخصیات سے متعلق مداح ہر وقت جاننے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔

مشہور اور خصوصاً شوبز سے تعلق رکھنے والی جوڑیوں میں علیحدگی سے متعلق خبریں مداحوں کو ناصرف ناگوار گزرتی ہیں بلکہ صدمے سے دو چار کرتی ہیں۔

مداح چاہتے ہیں کہ اُن کی پسندیدہ جوڑیاں آپس میں ہنسی خوشی رہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی نجی زندگی سے متعلق معلومات بھی شیئر کرتی رہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جب کوئی اسٹار اپنے ہمسفر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کرتا ہے تو اُسے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں اس کی مثال چاکلیٹی ہیرو، وکی کوشل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کی شکل میں دیکھی جا سکتی ہے۔

انسٹاگرام پر 18.8 ملین فالوورز رکھنے والے اداکار وکی کوشل نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس میں اُن کی اور بالی ووڈ کی باربی ڈول، کترینہ کیف تو نظر نہیں آ رہی ہیں، ہاں البتہ یہ تصویر اداکارہ نے ضرور لی ہے۔

وکی کوشل نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’سست اتوار اور بیوی کے اندر کا فوٹوگرافر جاگ گیا۔‘

اس تصویر کو تاحال ہزاروں صارفین لائیک اور سیکڑوں اس پر کمنٹ کر چکے ہیں۔

تبصرہ کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے اس جوڑی کے درمیان کیمسٹری اور محبت کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف آج کل آسٹریا میں موجود ہیں اور ایک ساتھ خوشگوار وقت بتا رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں