بنگلادیش اے نے پاکستان شاہینز کو دوسرے چار روزہ میچ میں شکست دیدی

بنگلادیش اے نے پاکستان شاہینز کو دوسرے چار روزہ میچ میں شکست دیدی


بنگلادیش اے نے پاکستان شاہینز کو دوسرے چار روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد صرف 5 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان شاہینز کو جیتنے کے لیے 296 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن میچ کے آخری دن پوری ٹیم 290 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

فاسٹ بولرز محمد علی اور خرم شہزاد کی آٹھویں وکٹ کی شراکت نے جیت کی اُمید پیدا کی تھی لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی صورتِ حال بدل گئی اور بنگلادیش اے نے آخری تین وکٹیں حاصل کر کے ڈرامائی کامیابی حاصل کی۔

حسیب اللّٰہ کی نصف سنچری، طیب طاہر اور عمیر بن یوسف کی اچھی اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکی، حسیب اللّٰہ نے 51، طیب طاہر نے 43 اور عمیر بن یوسف نے 45 رنز بنائے۔

بنگلادیش اے کے محمود الحسن جوئے نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو پہلے چار روزہ میچ میں 148 رنز سے شکست دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں